ریلائنس انڈسٹریز تین گیس فیلڈس کے فروغ پر 40 ہزار کروڑ روپے کی کرے گی سرمایہ کاری

Jun 15, 2017 10:59 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 10:59 PM IST

نئی دہلی: صنعت کار مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس انڈسٹریز تیل گیس کے شعبہ کی برطانوی کمپنی بی پی کے ساتھ مل کر کے جی ڈی ۔6 میں گہرے سمندر میں 40ہزار کروڑ روپے کے سرمایہ کاری سے تین گیس فیلڈس کو فروغ دے گی۔

دونوں کمپنیوں نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلا منصوبہ میں 'آر سیریز کے تحت گیس فیلڈ تیار کی جائے گی۔ اس میں پیداوار 2020 تک شروع ہو جائے گی اور یہاں روزانہ 42.50 کروڑ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دو اور پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے اس سال کے آخر تک حکومت کو ترقی کا منصوبہ سونپا جائے گا۔ تینوں منصوبوں میں روزانہ کل ملاکر ایک ارب مکعب فٹ گیس کی پیداوار کی امیدہے۔

ریلائنس انڈسٹریز تین گیس فیلڈس کے فروغ پر 40 ہزار کروڑ روپے کی کرے گی سرمایہ کاری

مسٹر امبانی نے کہا کہ ہم اس سمت میں پیش رفت سے خوش ہیں۔ اس سے ہندستان کی توانائی کی ضرورت میں گھریلو پیداوار بڑھے گی۔ بی پی گروپ کے چیف ایگزیکٹو باب ڈوڈلی نے کہاکہ یہ بی پی کے لئے ہندستان میں اہم اگلا قدم ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز