وزیراعظم پر سوالات اٹھانے سے پہلے راہل ملک کی ثقافت کو سمجھیں: نقوی

Dec 04, 2017 09:59 AM IST | Updated on: Dec 04, 2017 09:59 AM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی پر روز نئے سوالات داغنے والے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کل کہا کہ ’سوالات کے سورما‘بننے والے مسٹر گاندھی کو خود ملک کی سیاست اور ثقافت کی اے بی سی ڈی نہیں پتہ ۔ مسٹر نقوی نے کانگریسی نائب صدر پر نشانہ لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’’جنہیں ’برگر اور بینگن‘، ’پیاز اور پیزا‘ اور ’کیک اور کیلے‘ کا فرق نہیں معلوم، وہ’سوالات کے سورما‘ بننے نکلے ہیں۔ ’خاندانی سیاست کی کانگریسی حماقت‘ اسی کو کہتے ہیں۔ ’’مسٹر گاندھی کو ملک کی ثقافت اور سیاست کے بارے میں سمجھ پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر نقوی نے لکھا ہے،’’ پہلے وہ ملک کی سیاست اور ثقافت کی اےبي سي ڈی بتائیں، جس دن انہیں یہ معلوم ہو جائے گا اس دن تمام جوابات ملیں گے‘‘۔

مسٹر گاندھی گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر وزیر اعظم سے گزشتہ چار دنوں سے گجرات کی صورت حال کے بارے میں ہر روز ایک سوال پوچھ رہے ہیں۔ وہ یہ سوال ٹویٹر پر اور ریلیوں پر پوچھ ر ہے ہیں۔ ان سوالوں میں، وہ گجرات میں گزشتہ 22 سالوں کی بی جے پی حکومت کو کٹہرے میں کھڑے کر رہےہیں۔

وزیراعظم پر سوالات اٹھانے سے پہلے راہل ملک کی ثقافت کو سمجھیں: نقوی

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو۔

گجرات میں اسمبلی انتخابات نو اور 14 دسمبر کو دو مراحل میں ہونے ہیں اور اسے لے کر بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیوں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ مہم کے دوران ریلیوں میں جہاں بی جے پی مسٹر گاندھی کو نشانہ بنا رہی ہے وہیں مسٹر گاندھی وزیر اعظم پر سوالات کی بوچھار کر کے انہیں گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز