پرنٹ میڈیا میں حج کوٹہ الاٹمنٹ سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹے اشتہارات سے عازمین ہوشیار رہیں : نقوی

Jul 05, 2017 10:44 PM IST | Updated on: Jul 05, 2017 10:44 PM IST

نئی دہلی : وزارت اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے عازمین حج کو مختلف سہولیات دستیاب کرانے سے متعلق پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے اشتہارات کے بارے میں واضح کیا ہے کہ کچھ غیر سماجی عناصر نے ان اشتہارات میں جھوٹا دعوی کیا ہے کہ ان کی وزارت کی جانب سے حج کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔

وزارت اقلیتی امور نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ اس کے علم میں یہ حقیقت آئی ہے کہ کچھ ناپسندیدہ عناصر پرنٹ میڈیا میں گمراہ کن اشتہارات دے کر عازمین حج کو گمراہ کر رہے ہیں اور حج 2017 کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرانے کے وعدے کر رہے ہیں جو مکمل طور غلط ہیں۔ یہ سماج دشمن عناصر یہ بھی دعوی کر رہے ہیں کہ وزارت کی جانب سے انہیں حج کوٹہ الاٹ ہوا ہے، جو مکمل طور پر غیر درست ہے۔

پرنٹ میڈیا میں حج کوٹہ الاٹمنٹ سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹے اشتہارات سے عازمین ہوشیار رہیں : نقوی

وزارت اقلیتی امور نے واضح کیا کہ حج کے لئے 569 پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے لئے صرف 45 ہزار حج نشستیں مختص ہوئی ہیں۔ اس طرح کے پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ  پر دستیاب ہے۔

وزارت نے حج پر جانے کے خواہش مند لوگوں اور عام عوام کو یہ مشورہ دیا ہے کہ حج کے لئے پرائیویٹ ٹور آپریٹر کی سروس کا استعمال کرنے کیلئے مذکورہ ویب سائٹ دیکھیں اور ضروری معلومات حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی پرائیویٹ ٹور آپریٹر کی سروس حاصل کرنے سے پہلے احتیاط کریں ، تاکہ ناپسندیدہ عناصر کی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز