دست کاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہنر ہاٹ کامیاب : مختار عباس نقوی

Sep 24, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 07:57 PM IST

پڈوچیری : مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اقلیتی وزارت ملک کے تمام حصوں میں ’ہنر مرکز‘ بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے، جہاں دست کاروں اور فن کاروں کو ایک ہی جگہ پر اپنی مصنوعات کی نمائش لگانے کے ساتھ ہی اس کو فروخت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں پڈوچیري کے وزیر اعلی وی نارائن سامي کے ساتھ اقلیتی وزارت کی طرف سے منعقد ہ پروگرام میں ’ہنر ہاٹ‘ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ دست کاروں اور فنکاروں کو موجودہ وقت میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صلاحیت کی حوصلہ افزائی کرنا اور مہارت کی ترقی نئے ہندوستان کی تعمیر کے مقصد کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن اور ثقافت کے مشہور مرکز پڈوچیري میں 30 ستمبر تک چلنے والے ہنر ہاٹ میں ملک بھر کے دستکاروں کو مارکیٹ اور مواقع فراہم کرنے کے لئے دستکاری مارکیٹ، گاندھی تھڈل بیچ اور گوربٹ ایونيو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت نے ملک بھر کے دست کاروں اور فنکاروں کے ہاتھ سے تیار سامانوں فروخت کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ فراہم کرنے کے لئے ایک ای پورٹل تیار کیا ہے۔

دست کاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہنر ہاٹ کامیاب : مختار عباس نقوی

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک دست کاروں اور فنکاروں کا ڈیٹا بینک تیار ہو جائے گا، جس میں ملک بھر کے ہزاروں کاریگروں نے اپنا رجسٹریشن کرا لیا ہے۔ مسٹر نقوی کے مطابق اقلیتی وزارت کا ’ہنر ہاٹ ‘ غریب طبقے کے کاریگروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پڈوچیري کے ایم پی آر رادھا کرشنن، قومی اقلیتی ترقیاتی اور فنانس کارپوریشن کے صدر شہباز علی، اقلیتی وزارت اور ریاستی حکومت کے مختلف افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز