ملک میں تشدد کے چند واقعات کے باوجود اقلیتوں میں کوئی خوف نہیں : مختار عباس نقوی

Jun 29, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:06 PM IST

نئی دہلی: اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ تشدد کے چند واقعات ہونے کے باوجود ان میں خوف یا کوئي ڈر نہيں ہے۔ مسٹر مختار عباس نقوی نے سینٹرل وقف کونسل کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کچھ واقعات کے باوجود اقلیتی فرقہ کے لوگ ڈرے ہوئے یا خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ اقلیتوں کے ساتھ حال ہی میں تشدد کے کچھ واقعات ہوئے ہيں جنہیں کسی بھی طرح جائز نہیں کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں گزشتہ دنوں کئی واقعات ہوئے ہیں اور وہاں کی حکومتیں تمام معاملوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ انہوں نے خود اس سلسلے میں ان حکومتوں سے بات چیت بھی کی ہے۔ مودی حکومت اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وہ 'اعتماد کے ساتھ ترقی کے راستے پر چل رہی ہے۔

ملک میں تشدد کے چند واقعات کے باوجود اقلیتوں میں کوئی خوف نہیں : مختار عباس نقوی

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز