Live Results Assembly Elections 2018

الزام تراشی کی سیاست کا نشانہ بننے میں اقلیتی وزارت سب سے حساس : مختار عباس نقوی

رکاوٹوں کے باوجود ’’ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وزیر اعظم کی توقعات پر کھرا اتریں‘‘ اورانہیں خوشی ہے کہ اقلیتوں کی قسمت بدلنے کی کوششیں مرحلہ وار بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

Sep 03, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Sep 03, 2017 07:54 PM IST

نئی دہلی : مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ بدعنوانی کے خلاف لوہا لینے والی مودی سرکار میں وہ سب سے حساس وزارت سنبھال رہے ہیں کیونکہ الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کا پہلا نشانہ یہی وزارت بنتی ہے۔ مرکزی وزارتی کونسل میں توسیع اور ردوبدل میں کابینی درجہ حاصل کرنے والے مسٹر نقوی نے کہا کہ اس طرح کی رکاوٹوں کے باوجود ’’ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وزیر اعظم کی توقعات پر کھرا اتریں‘‘ اورانہیں خوشی ہے کہ اقلیتوں کی قسمت بدلنے کی کوششیں مرحلہ وار بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت سنبھالنے کےبعد نے انہوں نے اقلیتوں کے لئے تعلیم اور روز گار کے محاذ پر کئی اہم اقدامات کئے اور تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی طور پر پسماندہ طبقات کے لئے بنیادی سطح پر بہبودی اسکیمیں نافذ کیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اب وہ کیا نیا کرنے جارہے ہیں مسٹر نقوی نے برجستہ کہا کہ خوشامد کے بغیر اقلیتوںکو بااختیار بنانے کی جو ’’تھری ۔ای‘‘مہم انہوں نے شروع کر رکھی ہے اس پراور زیادہ توجہ دی جائے گی یعنی تعلیم( ایجوکیشن ) روزگار( ایمپلائمنٹ ) اوراختیار( امپاور منٹ ) کے ذریعہ تمام اقلیتوں کی سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

الزام تراشی کی سیاست کا نشانہ بننے میں اقلیتی وزارت سب سے حساس : مختار عباس نقوی

فائل فوٹو

ایک دوسرے سوال کے جواب میں مسٹر نقوی نے کہا کہ انہیں پارٹی نے ابتک جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انہیں بہتر سے بہتر طور پر انجام دینے کو ہی انہوں نے ہمیشہ ترجیح دی ہے اور موجودہ ذمہ داری کو بھی اقلیتوں کے حق میں نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے بعد وزارت دفاع کی ذمہ داری بھی ایک خاتوں کے سپر کر نے پر رائے زنی کر نے کو کہا گیا تو وزیر موصوف نے کہا کہ محترمہ نرملا سیتا رمن صاحبہ کو جہاں تک وہ جانتے ہیں وہ ہر ذمہ داری کو عملاًاحسن طور پر انجام دینے پر یقین رکھتی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز