ڈیڑھ ہزار مدارس نے جدیدکاری کے لئے درخواست دی ہے: نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ تقریباً ڈیڑھ ہزار مدارس نے اپنے یہاں ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے مضامین کی تعلیم کے لئے ٹرینڈ ٹیچروں سمیت مدارس کی جدیدکاری کے لئے مرکز کے پاس درخواست بھیجی ہے۔

Mar 13, 2018 08:33 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 10:02 AM IST

نئی دہلی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ تقریباً ڈیڑھ ہزار مدارس نے اپنے یہاں ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے مضامین کی تعلیم کے لئے ٹرینڈ ٹیچروں سمیت مدارس کی جدیدکاری کے لئے مرکز کے پاس درخواست بھیجی ہے۔

مختارعباس نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مدارس سے ٹیچروں کو ٹرینڈ کرنے ، مدارس میں ٹوائلٹ کی تعمیر اور مڈ ڈے میل کا نظم کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

ڈیڑھ ہزار مدارس نے جدیدکاری کے لئے درخواست دی ہے: نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی : فائل فوٹو۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک چودہ سے پندرہ سو مدارس سے اس سلسلے میں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدارس کو اس کے لئے درخواست بھیجنا لازمی نہیں ہے۔

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ان مضامین کی تعلیم کے لئے مدارس کے ٹیچروں کو جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تربیت دی جارہی ہے۔ ایک سو بارہ مدارس میں ٹوائلٹوں کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ جن مدارس میں ٹرینڈ ٹیچر نہیں ہوں گے انہیں مرکز ایسے ٹیچر دستیاب کرائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز