یوپی اسمبلی انتخابات: سائیکل چھوڑ اب ہاتھی کی سواری کر سکتے ہیں انصاری برادران

Jan 25, 2017 02:40 PM IST | Updated on: Jan 25, 2017 02:40 PM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد اب مختار انصاری بی ایس پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختار اور ان کا خاندان بی ایس پی کے رابطے میں ہے۔ بی ایس پی مختار کے بھائی اور بیٹے کو ٹکٹ دے سکتی ہے جبکہ خود مختار انصاری کو مئو صدر سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ تاہم بی ایس پی اس پر خاموشی سادھے ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ رکن اسمبلی صبغت اللہ انصاری کو غازی پور کے محمد آباد سے بی ایس پی کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔ تاہم بی ایس پی ابھی خاموش ہے لیکن اندر کی بات یہی ہے کہ اسے لے کر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات: سائیکل چھوڑ اب ہاتھی کی سواری کر سکتے ہیں انصاری برادران

بتا دیں کہ مختار برادران کو لے کر ہی ایس پی میں گھمسان ​​کی شروعات ہوئی تھی۔ انصاری برادران کی پارٹی قومی ایکتا دل کے ایس پی میں انضمام کو لے کر وزیر اعلی اکھلیش ناراض تھے۔ پارٹی کے انضام میں ملائم کے بھائی شیو پال نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اکھلیش-شیو پال کے درمیان تکرار کی یہی سب سے بڑی وجہ بھی بنی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز