ملائم اور شیوپال دہلی کے لئے ہوئے روانہ، الیکشن کمیشن میں درج کرائیں گے شکایت

Jan 02, 2017 10:54 AM IST | Updated on: Jan 02, 2017 10:54 AM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان ​​کے درمیان ملائم سنگھ یادو پیر کو دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔ ان کے ساتھ شیو پال یادو بھی دلی جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے ہے کہ دہلی میں دونوں کی ملاقات امر سنگھ سے ہو گی اور اس کے بعد تینوں الیکشن کمیشن سے پارٹی کے انتخابی نشان کو لے کر شکایت درج کرائیں گے۔

اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ملائم کی طبیعت خراب ہے اور ڈاکٹر نے انہیں دہلی نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن ملائم نے خود ہی بیماری کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

ملائم اور شیوپال دہلی کے لئے ہوئے روانہ، الیکشن کمیشن میں درج کرائیں گے شکایت

اس سے پہلے شیو پال یادو نے اس کی اطلاع میڈیا کو دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ سبھی اپنے اپنے علاقے میں الیکشن کی تیاریوں میں جٹ جائیں اور جیت حاصل کرنے کے لئے جی جان سے محنت كریں۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کے حکم کے مطابق سماج وادی پارٹی کا 5 جنوری کو اجلاس فی الحال ملتوی کیا جاتا ہے۔

اتوار کی شام کو شیو پال نے کہا، " میں اور نیتا جی دلی جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے بات کریں گے۔ ہم نے کمیشن کو فیکس اور میل کیا ہے۔ جس کو جہاں جانا ہو جائے، 5 جنوری تک انتظار کیجئے فیصلہ ہو جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز