ملائم سنگھ کریں گے انتخابی مہم کا آغاز، بولے اکھلیش ہوں گے اگلے وزیر اعلی

Feb 06, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Feb 06, 2017 12:34 PM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے ایک بار پھر بیٹے اکھلیش یادو کی جگہ اپنے بھائی شیو پال یادو کو ترجیح دی ہے۔ ملائم نے پیر کو کہا کہ وہ پہلے شیو پال کے لئے 11 فروری سے مہم شروع کریں گے اور اس کے بعد اکھلیش کے لئے انتخابی مہم شروع کریں گے۔ بتا دیں کہ ملائم سنگھ اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے ایس پی امیدوار شیو پال یادو کے لئے 11 فروری کو انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیو پال نے اٹاوہ کی اپنی روایتی جسونت نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ 13 فروری کو مین پوری میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

سرپرست ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اگلا وزیر اعلی اکھلیش یادو ہی ہوں گے۔

ملائم سنگھ کریں گے انتخابی مہم کا آغاز، بولے اکھلیش ہوں گے اگلے وزیر اعلی

پی ٹی آئی

یوپی میں سات مراحل میں ووٹنگ

اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس، نیشنل لوک دل اور سماج وادی پارٹی کے اکھلیش دھڑے کے درمیان گٹھ بندھن کے باوجود کثیر رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز