ایس پی کارکنوں سے ملائم نے کہا : اکھلیش میرا بیٹا ہے، جو کر رہا ہے، کرنے دو

Jan 08, 2017 12:19 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 05:38 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں جاری گھماسان ​​کے درمیان ملائم سنگھ یادو آج اچانک پارٹی دفتر پہنچ کر حامیوں سے کہا کہ تھوڑا انتظار کیجئے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ مسٹر یادو اپنے گھر سے شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ نکلے اور تقریبا پانچ سو میٹر کے فاصلے پر واقع پارٹی دفتر پہنچ گئے۔ ان کے اچانک پہنچنے سے افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔ اسی درمیان انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے کہا چار چھه دن کی بات ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی تنازعہ نہیں ہے تو سمجھوتہ کس کا۔ ان کا کہنا تھاکہ چیزیں صحیح راستے پر ہیں۔ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ اتنا کہہ کر وہ گاڑی میں بیٹھے اور ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوگئے۔ اسی درمیان، ملائم سنگھ یادو کی طرف سے اپنے اور شیو پال کے کمرے میں تالا لگوانے کی اطلاع پھیل گئی تاہم دفتر کے ملازمین نے تالا لگانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد بتایا۔

ایس پی کارکنوں سے ملائم نے کہا : اکھلیش میرا بیٹا ہے، جو کر رہا ہے، کرنے دو

یہ پہلا موقع ہے جب اکھلیش کے ذریعہ ملائم کو پارٹی کے صدر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد ملائم پارٹی دفتر پہنچے۔ یہاں ملائم نے کمروں میں تالا بھی لگوایا۔ساتھ ہی ساتھ اپنے اور شیو پال کی نیم پلیٹ بھی لگوائی۔ اس نیم پلیٹ میں انہیں قومی صدر اور شیو پال کو آبپاشی اور کوآپریٹوز وزیر دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے سیکورٹی گارڈ کو بھی دفتر سے باہر کر دیا۔ یہاں کچھ دیر رکنے کے بعد چابیاں لے کر ملائم شیو پال کےساتھ دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔

گزشتہ یکم جنوری کو پارٹی دفتر پر اکھلیش خیمے نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے ملائم سنگھ یادو اور شیو پال سنگھ یادو ایس پی کے دفتر نہیں گئے تھے۔ لیکن آج ان کے دفتر پہنچتے ہی وہاں افرا تفری مچ گئی۔ سکیورٹی کے اہلکار بھی پہنچ گئے اور دونوں خیموں میں تصادم کا خدشہ نظر آ رہا تھا۔ تاہم، سردی اور کہرا زیادہ ہونے کی وجہ سے دفتر میں زیادہ بھیڑ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کو یکم جنوری کو قومی نمائندگان کے اجلاس میں ان کے حامیوں کی طرف پارٹی کا صدر قرار دینے کے بعد انہوں نے شیو پال یادو کے بجائے نریش اتم کو ریاستی صدر بنا دیا تھا۔ مسٹر نریش اتم نے اسی دن شام کو ہی پارٹی دفتر پہنچ کر کام کاج بھی شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے اکھلیش خیمے کا ہی وكرمادتيہ روڈ پر واقع ایس پی کے دفتر پر قبضہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز