اکھلیش پر ملائم نے پھر نکالی بھڑاس ، کہا : کیا میں عہدے کا بھوکا ہوں؟ ، ای وی ایم پر بھی اٹھائے سوال

May 12, 2017 10:02 AM IST | Updated on: May 12, 2017 10:03 AM IST

آگرہ : ایک نجی پروگرام میں شرکت کرنے جمعرات کو آگرہ پہنچے سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے اکھلیش یادو پر جم کر بھڑاس نکالی ۔ ملائم نے کہا کہ اکھلیش نے تین ماہ کے لئے قومی صدر بننے کی بات کہی تھی ، لیکن اب وہ اپنے وعدے اور زبان سے منحرف ہوگئے ہیں ۔

صحافیوں سے بات چیت میں ملائم نے کہا کہ میں کیا عہدہ کا بھوکا ہوں؟ اکھلیش نے کہا تھا کہ تین ماہ کے لئے پارٹی کا صدر بنیں گے ، پھر نیتا جی کو عہدہ دیدیں گے ۔ اکھلیش اب اپنی زبان اور وعدے کیوں نہیں نبھا رہے ہیں ، یہ آپ ان سے پوچھئے ۔

اکھلیش پر ملائم نے پھر نکالی بھڑاس ، کہا : کیا میں عہدے کا بھوکا ہوں؟ ، ای وی ایم پر بھی اٹھائے سوال

تاہم شیوپال یادو کے سیکولر مورچہ بنانے کے سوال پر ملائم نے کہا کہ انہیں اس کی معلومات نہیں ہے ۔ ملائم نے کہا کہ اس معاملے پر ان کی شیو پال سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ بتا دیں شوپال نے گزشتہ دنوں ہی کہا تھا کہ سیکولر مورچہ کے لئے ان کی بات ملائم سے ہو چکی ہے ۔

ملائم سنگھ یادو نے بھی ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر سوالات کھڑے کئے ۔ ملائم نے کہا کہ  وی ایم سے بے ایمانی کا بہت امکان ہے ۔ یہ بند ہو اور پہلے جیسے ٹھپا لگا کر انتخابات ہوتے تھے وہی سلسلہ پھر شروع ہو ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز