وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں یوگی کی ڈنر پارٹی ، ملائم سنگھ شامل ہوئے، اکھلیش اورمایا نے بنائی دوری

Jun 21, 2017 01:17 AM IST | Updated on: Jun 21, 2017 01:17 AM IST

لکھنؤ : بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ طرف دیئے گئے عشائیہ میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) بانی ملائم سنگھ یادو شامل ہوئے تاہم ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے حصہ نہیں لیا۔

ایس پی کے صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ کو اس سرکاری عشائیہ کیلئے باقاعدہ دعوت بھیجا گیا تھا مگر دونوں ہی شاہی کھانے کا لطف لینےنہیں آئے۔ وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر دی گئی اس پارٹی میں مسٹر مودی تقریبا 50 منٹ تک رہے اور اس دوران انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں یوگی کی ڈنر پارٹی ، ملائم سنگھ شامل ہوئے، اکھلیش اورمایا نے بنائی دوری

photo : PTI

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی اور مسٹر ملائم سنگھ یادو کے درمیان اس دوران گفتگو ہوئی تاہم اس بات چیت کی تفصیل کا پتہ نہیں چل سکا۔مسٹر یادو وزیر اعظم کے پہنچنے سے پہلے ہی وزیر اعلی کی رہائش پہنچ گئے تھے اور انہوں نے مسٹر آدتیہ ناتھ اور دیگر بی جے پی لیڈروں سے طویل بات چیت کی۔  ڈنر میں گورنر رام نايك، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ كابينی وزیر ریتا بہوگنا جوشی، سواتی سنگھ، ڈاکٹر مہندر سنگھ اور آشوتوش ٹنڈن سمیت کئی لیڈروں نے شرکت کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز