اکھلیش یادو کو دھچکا ، ملائم سنگھ یادو نے کہا : اترپردیش میں کسی مهاگٹھ بندھن کی ضرورت نہیں

Apr 16, 2017 03:30 PM IST | Updated on: Apr 16, 2017 03:30 PM IST

مین پوری : ایک طرف سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ بی جے پی کے خلاف ملک میں کسی بھی اتحاد کو سماج وادی پارٹی حمایت کرے گی۔ یہی نہیں بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے ساتھ اتحاد کو لے کر بھی اکھلیش مثبت رخ کا اظہار کرچکے ہیں۔ وہیں پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے اتحاد کی کسی گنجائش کو سرے سے ہی خارج کرکے اکھلیش کو پھر جھٹکا دے دیا ہے۔

مین پوری کے كرهل میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کرنے آئے ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مهاگٹھ بندھن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی اکیلے ہی کافی ہے۔قبل ازیں ہفتہ کو بھی اٹاوہ کے سول لائنس میں ملائم سنگھ یادو نے نئی پارٹی کی گنجائش کو سرے سے خارج کردیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ شیو پال سنگھ یادو کے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ شیو پال سنگھ یادو سماجوادی پارٹی میں ہی ہیں اور آگے بھی وہ ایس پی میں ہی رہیں گے۔

اکھلیش یادو کو دھچکا ، ملائم سنگھ یادو نے کہا : اترپردیش میں کسی مهاگٹھ بندھن کی ضرورت نہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو ملی کراری شکست کے بارے میں کہا کہ ایک بار پھر مودی مودی کی ہوا میں مودی جیت گئے۔ انہوں نے پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا میڈیا اور عوام کے سر پھوڑتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے صرف خاندان میں جنگ کو ہی دکھایا ، جبکہ عوام بہکاوے میں آکر بی جے پی کے ساتھ چلے گئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز