تین طلاق کے خلاف مجوزہ قانون پر غور و خوض کیلئے 17 دسمبر کو دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ

تین طلاق کے سلسلے میں مجوزہ قانون پر غور وخوض کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے آئندہ 17 دسمبر کو میٹنگ بلا ئی گئی ہے۔

Dec 13, 2017 09:56 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 09:56 PM IST

فرخ آباد: تین طلاق کے سلسلے میں مجوزہ قانون پر غور وخوض کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے آئندہ 17 دسمبر کو میٹنگ بلا ئی گئی ہے۔ بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبر اور ریاست کے سابق وزیر مولانا ڈا کٹر یاسین علی عثمانی نے آج یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق پر قانون بنانے کا بل لا سکتی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے آئندہ 17 دسمبر کو دہلی میں ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

تین طلاق کے خلاف مجوزہ قانون پر غور و خوض کیلئے 17 دسمبر کو دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز