پردیمن ٹھاکر کے والد سپریم کورٹ پہنچے، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

Sep 11, 2017 12:06 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 12:06 PM IST

نئی دہلی۔ ہریانہ میں گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پرديمن ٹھاکر کی موت کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچا۔ پرديمن کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے اور اسکولوں میں طلباء و طالبات کے تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔

ایس آئی ٹی کی تحقیقات کی رپورٹ انتظامیہ کی بے ضابطگیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ عدالت نے اس کیس کو 12.45 بجے سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پردیمن کا قتل آٹھ ستمبر کوصبح 8 بجے کے قریب اسکول کے باتھ روم میں کردیا گیا تھا۔

پردیمن ٹھاکر کے والد سپریم کورٹ پہنچے، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

قابل ذکر ہے کہ پردیمن کا قتل آٹھ ستمبر کوصبح 8 بجے کے قریب اسکول کے باتھ روم میں کردیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز