کانگریس سے 5 اور عام آدمی پارٹی سے 8 مسلم امیدوار کامیاب ، بی جے پی کے پانچوں امیدوار کو ملی شکست

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میںبڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پارٹی کی طرف سے کھڑے پانچ میں سے ایک بھی مسلم امیدوار کو بی جے پی جیت دلانے میں ناکام رہی ۔

Apr 26, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 06:38 PM IST

نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میںبڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پارٹی کی طرف سے کھڑے پانچ میں سے ایک بھی مسلم امیدوار کو بی جے پی جیت دلانے میں ناکام رہی ۔ مجموعی طور پر 14 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ، جس میں سے کانگریس سے 5 ، عام آدمی پارٹی سے 8 اور بہوجن سماج پارٹی سے ایک مسلم امیدوار کامیاب ہوئے۔

بی جے پی سے پانچ میں سے ایک بھی امیدوار کے کامیاب نہیں ہونے کے بعد زعفرانی پارٹی میں مسلمانوں کے مستقبل پر پھر سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ۔ خیال رہے کہ اترپردیش میں بڑی کامیابی اور وہاں سے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دینے کے بعد بی جے پی کی کافی تنقید ہوئی تھی اور اسی کی وجہ سے بی جے پی نے ایم سی ڈی الیکشن میں پانچ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ تاہم ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہوسکے ۔

کانگریس سے 5 اور عام آدمی پارٹی سے 8 مسلم امیدوار کامیاب ، بی جے پی کے پانچوں امیدوار کو ملی شکست

بی جے پی نے ذاکر نگر سے کنور رفیع ، چوہان بنگر سے سرتاج احمد ، مصطفی آباد سے صابرہ ملک ، دہلی گیٹ سے فیم الدین سیفی اور قریش نگر سے روبینہ بیگم کو امیدوار بنایا تھا ، مگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ ان پانچ سیٹوں میں سے تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار جبکہ دو سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

کامیاب امیدوار

Loading...

ذاکر نگر سے شعیب دانش

ابوالفضل انکلیو سے عبدالواجد خان

دریا گنج سے یاسمین قدوئی

بلی ماران سے محمد صادق

قریش نگر سے شاہین

بازار سیتا رام سے سیمہ طاہرہ

دہلی گیٹ سے آل محمد اقبل

جامع مسجد سے سلطانہ عبد

چوہان نگر سے عبد لرحمان

کردم پوری سے ساجد

نہرو وہا سے محمد طاہر حسین

مصطفی آباد سے شکیلہ

سلیم پور سے شکیلہ بیگم

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز