الہ آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے انبار

May 16, 2017 06:50 PM IST | Updated on: May 16, 2017 06:50 PM IST

الہ آباد۔ جہاں ایک طرف ’’ سوچھ بھارت مشن ‘‘ کے نام پر کروڑوں  روپئے خرچ کیے جا رہے ہیں ، وہیں دوسری جانب بعض ایسے مسلم علاقے بھی ہیں جہاں  صفائی کا دور دور تک نام و نشان نہیں  ہے ۔ اپنے بہتر رکھ رکھاؤ کے لیے مشہور الہ آباد کے مسلم اکثریتی علاقے آج بھی  بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کئی مشہور دینی اداروں کے علاوہ ملک کی کئی  ممتاز شخصیات کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ یہاں گذشتہ دو مہینوں سے صفائی نہیں کی گئی ہے ۔ صفائی نہ ہونے سے ان علاقوں  میں کئی سنگین مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔

الہ آباد کے مسلم اکثریتی علاقے ان دنوں کوڑے کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔ یہاں گذشتہ دو مہینے سے نہ تو نالیوں کی صفائی کی گئی اور نہ ہی سڑکوں اور گلیوں کو صاف کیا گیا ہے ۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ  سےعلاقے کے لوگوں کا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ گندگی کی وجہ سے عام لوگوں کا چلنا پھرنا  محال ہے ۔ نالیوں میں  کیچڑ اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دن قریب ہیں ایسے میں بڑے پیمانے پر سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے ۔

الہ آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے انبار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز