مودی حکومت کے مجوزہ تین طلاق بل پر غور و خوض کیلئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتوار کو دہلی میں بلائی میٹنگ

مسلم پرسنل لابورڈ حکومت کے تین طلاق کے مسئلے پر قدم سے واقف ہے اور اس مسئلہ پر غور کو خوض کرنے کے لئے تمام مسلم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے

Dec 15, 2017 05:52 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 05:52 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان اور مشہور عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے تین طلاق کے مسئلے پر پیش کرنے والے مجوزہ بل پرغور وخوض کے لئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلم جماعتوں کے ساتھ17دسمبر کو دہلی میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈ حکومت کے تین طلاق کے مسئلے پر قدم سے واقف ہے اور اس مسئلہ پر غور کو خوض کرنے کے لئے تمام مسلم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اس معاملے پر تمام مسلم جماعت کے سربراہان سر جوڑ کر اس حساس موضوع پر سنجیدگی سے بات چیت کرسکیں۔

مودی حکومت کے مجوزہ تین طلاق بل پر غور و خوض کیلئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتوار کو دہلی میں بلائی میٹنگ

انہوں نے کہاکہ میڈیا کے حوالے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وزارتی گروپ نے تین طلاق کو ختم کرنے پر گزشتہ ماہ غور و خوض کیا تھا اور اس کے لئے حکومت پارلیمنٹ کے سرما اجلاس میں ایک بل پیش کرنے جارہی ہے۔ مولانا نعمانی نے کہاکہ اس مجوز ہ بل کو دیکھنے کے بعد ہی اس پر کوئی رائے دی جاسکتی ہے اور مسلم پرسنل لا بورڈ مسلم جماعتوں کے ساتھ مل کر جو فیصلہ کرے گا وہی ہمارے لئے اہم ہوگا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز