مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی افطار پارٹی میں سماج کے مختلف طبقے کے لوگوں کی شرکت

Jun 20, 2017 11:06 AM IST | Updated on: Jun 20, 2017 11:08 AM IST

نئی دہلی۔ مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی جانب سے گزشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے نہرو گیسٹ ہاؤس میں افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی رہنماوں، دانشوران، ڈپلومیٹ اور صحافیوں سمیت سماج کےمختلف طبقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے  سماجی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا۔ ٖ دعوت افطار میں تشریف لانے والی شخصیات میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب عبد الباسط صاحب، چوتھی دنیا کے چیف ایڈیٹر و سابق رکن پارلیمان سنتوش بھارتیہ، جنتا دل سیکولرکے سیکریٹری کنور دانش، جماعت اسلامی ہند کے انجینئر سلیم صاحب ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری مولانا محمد احمد ،زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر جناب محمود ظفر ،دہلی اردو اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر ماجد دیوبندی کے نام  سرفہرست ہیں۔ افطار پارٹی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ متعدد صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ، امریکہ ،چین ،بوسینیا، فلسطین،سری لنکا اور مراقش کے سفارت کاروں نے بھی دعوت افطار میں شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔

اس موقع پر میزبان اور مسلم پولٹیکل کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر تسلیم رحمانی کے بیٹے سعدان احمد رحمانی کی روزہ کشائی بھی عمل میں آئی۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے تما م مدعوئین کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شاندار ضیافت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے افطار پارٹی میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی افطار پارٹی میں سماج کے مختلف طبقے کے لوگوں کی شرکت

روزہ افطار سے قبل کا ایک منظر؛ تصویر: ڈاکٹر تسلیم رحمانی کے فیس بک وال سے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز