اترپردیش : یہاں بکرے کی بجائے کیک کاٹ کر منائی گئی عید الاضحی

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیدار اور اراکین نے عید الاضحی ( بقرہ عید) کے موقع پر بکرے کی بجائے اس کی شکل کا کیک کاٹ کر قربانی دی۔

Sep 03, 2017 10:01 AM IST | Updated on: Sep 03, 2017 10:01 AM IST

لکھنؤ : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیدار اور اراکین نے عید الاضحی ( بقرہ عید) کے موقع پر بکرے کی بجائے اس کی شکل کا کیک کاٹ کر قربانی دی۔  مسلم راشٹریہ منچ کی لکھنؤ اکائی کے کنوینر وصی حیدر نے  بتایا کہ ان کی تنظیم سے وابستہ لوگوں نے بکرے کی بجائے اس کی شکل کا کیک بنوائے اور اس کو کاٹ کر قربانی دی۔ ان کا دعوی ہے کہ مذہب اسلام حج کے علاوہ کہیں بھی جانوروں یا پرندوں کی قربانی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول خدا نے بھی جانوروں، پرندوں، درختوں اور پودوں پر رحم کرنے کی تعلیم دی ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو جانوروں کی قربانی کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے، اسی لیے ان کی تنظیم سے وابستہ لوگوں نے بکرے کے بجائے کیک کاٹ کر قربانی دی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے بجائے ان پر رحم کیا جانا چاہئے۔

اترپردیش : یہاں بکرے کی بجائے کیک کاٹ کر منائی گئی عید الاضحی

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز