كلبھوشن جادھو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے خلاف لکھنؤ میں مسلمانوں کا زبردست مظاہرہ

Apr 11, 2017 04:57 PM IST | Updated on: Apr 11, 2017 04:57 PM IST

لکھنؤ۔  ہندوستانی شہری كلبھوشن جادھو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج یہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ مدرسے کے ہزاروں طلبا نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق فوجی کی سزا معاف کرنے اور ان کی رہائی کو لے کر زبردست طریقے سے احتجاج درج کرایا۔

مظاہرہ کرنے والے لوگ ’پاکستان، كلبھوشن کو رہا کرو' جیسے نعرے لکھے تختیاں پکڑے تھے اور پاکستان کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی فوجی عدالت نے بے قصور ہندوستانی کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی اور انہیں اپنی دلیل دینے کے لیے وکیل کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

كلبھوشن جادھو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے خلاف لکھنؤ میں مسلمانوں کا زبردست مظاہرہ

تصویر: اے این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز