Live Results Assembly Elections 2018

ہمایوں مقبرہ کو منہدم کرنے سے متعلق وسیم رضوی کے متنازع خط پر مسلم شخصیات نے کیا سخت ردعمل کا اظہار

اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اپنی بدعنوانیوں اور کارگزاریوں کو چھپانے کے لئے متنازعہ بیان جاری کرنے اور غیر ضروری معاملوں کو ہوا دینے کا کام انجام دے رہے ہیں

Oct 25, 2017 11:48 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 11:48 PM IST

میرٹھ: اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اپنی بدعنوانیوں اور کارگزاریوں کو چھپانے کے لئے متنازعہ بیان جاری کرنے اور غیر ضروری معاملوں کو ہوا دینے کا کام انجام دے رہے ہیں ۔ وسیم رضوی کے اس عمل سے ان کے سیاسی آقا تو خوش ہو سکتے ہیں ، لیکن تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کہنا ہے مسلم سماجی اورملّی تنظیموں کے ذمہ داران کا۔

خیال رہے کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے وزیراعظم کو ایک خط بھیجا ہے ، جس میں قبرستان کی جگہ مہیا کرانے کے لئے ہمایوں کے مقبرہ کو منہدم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ متنازع بیانات کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے والے وسیم رضوی کے اس عمل کو مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں کے ذمہ داران نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہمایوں مقبرہ کو منہدم کرنے سے متعلق وسیم رضوی کے متنازع خط پر مسلم شخصیات نے کیا سخت ردعمل کا اظہار

اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ چیئر مین وسیم رضوی

ادھر ٹی وی اورسوشل میڈیا پر کچھ بی جے پی اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھی رضوی کے اس بیان سے خفا نظر آئے اور انہوں نے ان کو زمین قبضہ کرنے والا مافیا تک کہہ ڈالا ۔ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر جو وقف جائیداد کو قبضہ کرنے کے مقدمہ چل رہا ہے، ان سے بچنے کے لیے مودی سرکار کو خوش کرنے والے بیانات دے رہے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز