نجیب گمشدگی کیس : مار پیٹ کے ملزم طلبہ کے پالی گراف ٹیسٹ کیلئے نوٹس جاری ، اے بی وی پی نے چراغ پا

Oct 27, 2017 02:26 PM IST | Updated on: Oct 27, 2017 02:26 PM IST

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ایک سال سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد سے مار پیٹ کے ملزم طلبہ کا پالی گراف ٹیسٹ کرانے کی پولیس نے تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں ملزم طلبہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے ذریعہ طلبہ کی منظوری مانگی گئی ہے۔

یہ نوٹس سی بی آئی نے جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوٹس ملزم طلبہ کے ماہی اور پیریر ہاسٹل میں واقع کمروں کے باہر چسپاں کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی ہاسٹل وارڈن کے ساتھ کیمپس میں بھی گئی تھی ۔ ایک ایک کرکے سبھی ملزموں کے کمروں کے باہر نوٹس چسپاں کئے گئے۔

نجیب گمشدگی کیس : مار پیٹ کے ملزم طلبہ کے پالی گراف ٹیسٹ کیلئے نوٹس جاری ، اے بی وی پی نے چراغ پا

ادھر اے بی وی پی اس کی مخالفت کررہی ہے۔ اے بی وی پی کے عہدیدار سوربھ شرما کا کہنا ہے کہ جے این یو انتظامیہ ، پولیس اور سی بی آئی طلبہ کو ذہنی طور پر پریشان کررہی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ جب تک نجیب سے مار پیٹ کے الزامات طے نہیں ہوجاتے ہیں تب تک آپ کیسے کسی طلبہ کو پالی گراف ٹیسٹ کیلئے پریشان کرسکتے ہیں۔ سوربھ شرما کے مطابق ایک ملزم طالب تو پریشان ہوکر دو مرتبہ خود کشی کی کوشش بھی کرچکا ہے ، جوایمس میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز