دیال سنگھ کالج کا بدلے گا نام، ہو گا وندے ماترم مہا ودیالیہ

Nov 18, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 07:00 PM IST

نئی دہلی۔ دلی یونیورسٹی کے دیال سنگھ ایوننگ کالج کو مکمل کالج بنانے کے فیصلہ کے ساتھ ایک اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ کالج کا نام بدل کر وندے ماترم مہا ودیالیہ رکھنا طے ہوا ہے۔ کالج کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو تجویز پاس کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، کالج کا نام تبدیل کئے جانے پر طلبہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طلبہ کی مخالفت کے بعد ابھی آگے کی کارروائی روک دی گئی ہے۔

گورننگ باڈی کے چیئرمین امیتابھ سنہا کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایزیگیٹیو کونسل نے دیال سنگھ ایوننگ کالج کو مکمل کالج کی حیثیت دے دی ہے۔ مکمل کالج کے بعد اس کا نام بدلنا ہی تھا، ایسے میں اس کو وندے ماترم کالج کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیال سنگھ کالج کا بدلے گا نام، ہو گا وندے ماترم مہا ودیالیہ

دیال سنگھ کالج: فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو تمام اراکین کی رضامندی سے منظور کیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کرنا شروع کر دی ہے، جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔ وندے ماترم میں ماں کی وندنا کی گئی ہے اور ہر ایک شخص کے لئے اس کی ماں قابل احترام ہے۔ ماں کی وجہ سے ہی سبھی آج اس دنیا میں ہیں۔ اس صورت میں یہ نام ہر ماں کو اعزاز دینا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز