راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے بیان کو چھلاوا قرار دیا ، کہا : جب تک عمل نہ ہو ، الفاظ کے کوئی معنی نہیں

Jun 29, 2017 10:55 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 10:55 PM IST

نئی دہلی : کانگریس نے ملک میں گئوركشا کے نام پر جاری تشدد اور بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ قتل کے واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو چھلاوا قرار دیتے ہوئے تیکھا حملہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جب تک بات پر عمل نہ ہو، الفاظ کا کوئی مطلب نہیں ۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس مسئلے پر بہت کم بولا اور بہت تاخیر سے بیان دیا۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ الفاظ نہیں ان پر عمل کرنے کی اہمیت ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'بہت کم، بہت تاخیر سے ، جب تک بات پر عمل نہیں ہو الفاظ کے کوئی معنی نہیں ہوتے۔ '

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے بیان کو چھلاوا قرار دیا ، کہا : جب تک عمل نہ ہو ، الفاظ کے کوئی معنی نہیں

ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے مودی کے بیان پر صحافیوں سے کہا کہ 'ملک میں اتنے واقعات ہوئے، وزیر اعظم نے کیا کارروائی کی، یہ سب بے کار ہے ، ایک چھلاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ ان واقعات کے خلاف بدھ کو ملک کے دانشور، رائٹراور عام شہریوں نے سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کرایا۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر آزاد نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے یہ جو بیان دیا ہے ، یہ ایک چھلاوا کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی واقعات میں تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاتی ہے، حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں گئوركشا کے نام پر تشدد اور قتل کے واقعات کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو کہا کہ گائے کی حفاظت کے نام پر لوگوں کا قتل ناقابل قبول ہے اور کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز