Live Results Assembly Elections 2018

راجیو گاندھی کی سالگرہ پر مودی ، سونیا گاندھی ، منموہن سنگھ ، راہل اور پرینکا نے پیش کیا خراج عقیدت

ممنون قوم نے آج آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں ان کی شراکت کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت عقیدت پیش کیا۔

Aug 20, 2017 05:55 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 05:55 PM IST

نئی دہلی: ممنون قوم نے آج آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں ان کی شراکت کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور دیگر لیڈروں نے آنجہانی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔

محترمہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے آج صبح راجیو گاندھی کی سمادھی ويربھومی جاکر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ اس کے علاوہ مسٹر پرنب مکھرجی اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر ٹویٹ کر کے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کو اور ملک کے لئے ان کی شراکت کو یاد کرتے ہیں"۔

راجیو گاندھی کی سالگرہ پر مودی ، سونیا گاندھی ، منموہن سنگھ ، راہل اور پرینکا نے پیش کیا خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، سابق نائب وزیر اعظم مسٹر لال کرشن اڈوانی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر غلام نبی آزاد نے محترمہ سونیا گاندھی کی قیادت میں آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی جینتی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں انہوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ ان کی ماں اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بعد وہ ملک کے چھٹے وزیر اعظم بنے۔ وہ 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز