Live Results Assembly Elections 2018

الہ آباد میں پانچ روزہ قومی کتاب میلہ، سرکاری اداروں کی غیرموجودگی سے اردو قارئین میں مایوسی

الہ آباد۔ الہ آباد میں پانچ دنوں تک چلنے والے قومی کتاب میلے کا آغاز ہو گیا ہے لیکن اردو والوں کے لئے اس بار کا کتاب میلہ کچھ پھیکا پھیکا سا ہے ۔

Feb 08, 2017 12:36 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 12:36 PM IST

الہ آباد۔ الہ آباد میں پانچ دنوں تک چلنے والے قومی کتاب میلے کا آغاز ہو گیا ہے لیکن اردو والوں کے لئے اس بار کا کتاب میلہ کچھ پھیکا پھیکا سا ہے ۔ یو پی میں چناؤ کے چلتے اردو کے  بڑے اشاعتی ادارے قومی اردو کونسل اور اتر پردیش  اردو اکاڈمی الہ آباد قومی کتاب میلے میں شرکت نہیں کر پائے ہیں  ۔ الیکشن  کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے دونوں اداروں نے اپنے بک اسٹال نہیں لگائے ہیں  ۔ قومی اردو کونسل اور اردو اکادمی کی معیاری اور سستی کتابیں خریدنے والے  اردو قارئین اس بار کتابوں سے محروم ہو گئے ۔

الہ آباد میں پانچ روزہ قومی کتاب میلہ، سرکاری اداروں کی غیرموجودگی سے اردو قارئین میں مایوسی

ریاست میں الیکشنکی وجہ سے اس بار کتاب میلے میں  اردو کی کتابیں شائع کرنے والے کسی بھی سرکاری ادارے نے اپنا اسٹال نہیں لگایا ہے ۔ میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قومی اردو کونسل اور اتر پردیش اردو اکادمی نے کتاب میلے میں اپنا اسٹال لگانے کی منظوری دی تھی لیکن یو پی چناؤ کے پیش نظر ان دونوں اداروں نے بعد میں اپنا فیصلہ بدل دیا ۔ الہ آباد کتاب میلے میں ملک کے پچاس سے بھی زائد پبلیشرس شرکت کر رہے ہیں۔ اس میلے میں ہندی ،انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں  ہزاروں کتابیں پیش کی گئی ہیں لیکن اردو کے سرکاری اداروں کی طرف سے اسٹال نہ لگانے کی وجہ سے اردو قارئین میں مایوسی ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز