شرد خیمہ نے از سر نو شروع کی جے ڈی یو پر دعوی کی تیاری ، نئی دہلی میں نیشنل ایگزکٹیو کمیٹی کی میٹنگ

Sep 17, 2017 02:01 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 02:01 PM IST

نئی دہلی : جنتادل یونائٹیڈ جے ڈی یو میں جاری اندرونی رسہ کشی اپنے شباب پر پہنچتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ نتیش خیمہ سے الگ ہونے کے بعد اتوار کو شرد خیمہ کی نیشنل ایگزکٹیو کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں ہورہی ہے۔ اس میٹنگ کو شرد خیمہ کے ذریعہ طاقت کا مظاہر ہ کے طورپر بھی دیکھا جارہا ہے۔ شرد خیمہ کا دعوی ہے کہ اس میٹنگ میں سبھی ریاستوں کے پارٹی ذمہ داران شریک ہورہے ہیں۔

ادھر پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون شریواستو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ پارٹی صرف نتیش کمار کی ہے ، ہم لوگوں نے نامکمل دستاویزات جمع کئے تھے ، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ہماری دعویداری خارج کردی تھی ، لیکن اب ہم لوگ سبھی طرح کے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرنے والے ہیں ۔

شرد خیمہ نے از سر نو شروع کی جے ڈی یو پر دعوی کی تیاری ، نئی دہلی میں نیشنل ایگزکٹیو کمیٹی کی میٹنگ

خیال رہے کہ نتیش کمار نے اپنے ساتھ پارٹی کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کے ہونے کا دعوی کیا ہے تو شرد خیمہ کا دعوی ہے کہ پارٹی کے زیادہ تر ریاستی صدور ان کے ساتھ ہیں ۔ شرد خیمہ میں بہار کی سابق وزیر پروین امان اللہ اور رمئی رام سمیت متعدد لوگ ہیں ۔ سب نے دعوی کیا ہے کہ شرد یادو کے ذریعہ طلب کی گئی میٹنگ کامیاب ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز