Live Results Assembly Elections 2018

اسلام تمام انسانوں کی رہنمائی کرنے والا مذہب: مقررین کا اظہار خیال

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ”اسلام میں امن، انسانیت اور رواداری“ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

Sep 26, 2017 05:38 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 05:38 PM IST

 نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ”اسلام میں امن، انسانیت اور رواداری“ کے موضوع پر ایک  قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمینارمیں اظہار خیال کے لئے معروف اسلامی اسکالر اورمولانا ابوالکلام یونیورسٹی جودھپورکے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع ، جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر اے کے راماکرشن نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے کچھ لمحوں کے لیے موجود رہے۔

 جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے پرو فیسر اے کے راما کرشن نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج انسانیت کو جدید یوروپی خیال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جبکہ یہ پیغمبرمحمد کے وقت سے ہے ۔ انہوں نے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ مختلف عقائد، قبیلوں کے خیالات کا احترام کیا اوران کے اندر سے نخوت، دشمنی، برائی جیسےعناصرکا خاتمہ کرکے الفت، محبت اور مودت کی راہ سجھائی۔ معروف اسلامی اسکالر اور مولانا ابوالکلام یونیورسٹی جودھپورکے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ پیغمبر محمد نے مساوات اور امن و اخوت کی بات کہی تھی،  فساد، نقض امن اور لڑائی جھگڑے کی بات نہیں۔

اسلام تمام انسانوں کی رہنمائی کرنے والا مذہب: مقررین کا اظہار خیال

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز