دیور کو چھڑانے کے لئے نیشنل شوٹرعائشہ فلک نے کیا جانبازی مظاہرہ ، بدمعاشوں پر سادھا نشانہ اور پھر ...۔

May 28, 2017 05:14 PM IST | Updated on: May 28, 2017 05:17 PM IST

نئی دہلی : دہلی میں رہنے والی ایک نیشنل شوٹر نے اغواکاروں کے چنگل سے اپنے دیور کو بچانے کے لئے نہ صرف ان کا پیچھا کیا ، بلکہ دونوں بدمعاشوں کے پیروں میں گولیاں مار کر اپنے دیور کو چھڑا بھی لیا۔ اس نیشنل شوٹر کا نام عائشہ فلک ہے ، جو قومی سطح کی شوٹر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عائشہ کا دیور آصف جو کہ دہلی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ، وہ جیب خرچ کے لئے پارٹ ٹائم کیب چلاتاہے۔

جمعرات کی رات تقریبا 8:30 بجے آصف نے دو لوگوں کو دریا گنج سے بھوپرا گاؤں چھوڑ نے کے لئے اٹھا یا، بھوپرا گاؤں کے تقریبا دونوں نے آصف کو لوٹنے کے مقصد سے اسے مارا پیٹا اور اس کا پرس چھین لیا۔ آصف کے پرس میں اس وقت صرف 150 روپے تھے اور اسی بات پر بدمعاشوں کو غصہ آ گیا اور وہ آصف کو جان سے مارنے کی بات کرنے لگے۔ اس دوران آصف نے گھر والوں کو فون کر 25000 روپے لے کر شاستری پارک آنے کیلئے کہا، لیکن عائشہ اور اس کے شوہر فلک شیر عالم کو شک ہو گیا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی۔

دیور کو چھڑانے کے لئے نیشنل شوٹرعائشہ فلک نے کیا جانبازی مظاہرہ ، بدمعاشوں پر سادھا نشانہ اور پھر ...۔

پولیس سادہ کپڑوں میں فلک اور عائشہ کے ساتھ بتائی گئی جگہ پہنچ گئی، جیسے ہی وہ شاستری پارک پہنچے ، بدمعاشوں کو بھی شک ہو گیا کہ ان دونوں کے ساتھ پولیس آ گئی ہے۔ بدمعاشوں نے عائشہ اور فلک کو بھجن پورہ کی طرف جانے کیلئے کہا۔ جب یہ دونوں بھجن پورہ کے پاس پہنچے ، تو بدمعاش آصف کو گن پوائنٹ پر لے کر گاڑی سے اترے ، کیونکہ ان لگ گیا تھا کہ وہ ہر طرف سے گھر گئے ہیں۔ اپنی جان بچانے کے لئے وہ آصف کو گولی مارنے کی بات کہنے لگے۔

اسی درمیان اچانک گولی چلنے کی آواز آئی۔ دونوں بدمعاشوں کو کسی نے گولی مار دی تھی۔ یہ گولی عائشہ نے چلائی تھی۔ عائشہ نے اپنی پستول 32 بور سے نشانہ سادھ کر دونوں بدمعاشوں پر مسلسل دو فائر کر دیے۔ دونوں کے پاؤں میں گولی لگ گئی۔ پولیس نے آنا فانا میں دونوں بدمعاشوں کو قبضہ میں لے لیا اور انہیں اسپتال بھیجا۔ ان بدمعاشوں کے نام محمد رفیع اور آکاش ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد ہر طرف عائشہ کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے۔ عائشہ نے بھی کہا ہے کہ ہر لڑکی کو اپنے دفاع کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز