قیاس آرائی کا دور ختم ، كانگریس میں شامل ہوئے نوجوت سنگھ سدھو، راہل کے ساتھ کھینچوائی تصویر

Jan 15, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 01:02 PM IST

نئی دہلی : کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بنے سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو آج کانگریس میں شامل ہو گئے ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور سدھو کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، جس میں راہل سدھو کا پارٹی میں خیر مقدم کر رہے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس) کے ٹوئٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹس میں لکھا گیا ہے کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے سدھو کا کانگریس میں خیر مقدم کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس سدھو کا پارٹی میں خیر مقدم کرتی ہے اور ذہین لیڈروں کو کانگریس میں لے کر آنے کے لئے راهل جي کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

قیاس آرائی کا دور ختم ، كانگریس میں شامل ہوئے نوجوت سنگھ سدھو، راہل کے ساتھ کھینچوائی  تصویر

ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل کے خلاف جلال آباد سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سدھو نے بھی اس کے لئے حامی بھر دی ہے۔ یعنی اب نوجوت سنگھ سدھو امرتسر ایسٹ اور جلال آباد دو اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز