راہل گاندھی سے نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات ، جلد کریں گے پارٹی جوائن کرنے کا اعلان

Jan 12, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 11:33 PM IST

نئی دہلی : نوجوت سنگھ سدھو نے آج شام کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے تقریبا آدھے گھنٹے تک ملاقات کی، جس کے بعد ان کے کانگریس میں جلد شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

ملاقات کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سدھو کے کانگریس میں شامل ہونے کی کافی طویل عرصے سے قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ کیونکہ ان کی بیوی نوجوت کور سدھو پہلے ہی کانگریس کا دامن تھام چکی ہیں۔نوجوت کور پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ راہل گاندھی کی ہندوستان واپسی کے بعد ان سے ملاقات کے بعد سدھو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ سدھو امرتسر ایسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

راہل گاندھی سے نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات ، جلد کریں گے پارٹی جوائن کرنے کا اعلان

کیپٹن امریندر سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں امرتسر سیٹ سدھو اور ان کی اہلیہ کے لئے رکھی گئی ہے ، جو ان میں سے اس سیٹ پر لڑنا چاہے لڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریندر یہ بھی اعلان کرچکے ہیں کہ جلد ہی سدھو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز