این سی ای آر ٹی کو جلد ہی ملے گا ڈگری دینے کا اختیار ، یہاں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کرسکیں گے طلبہ

Sep 17, 2017 01:39 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 01:40 PM IST

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) کو اب جلد ہی طلبا کو ڈگری دینے کااختیار مل جائے گا۔ این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر رشی کیش سیناپتی نے بتایا کہ این سی ای آر ٹی کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی طرح قومی اہمیت کے حامل ادارہ کا درجہ جلد ہی ملنے والا ہے اور یہ درجہ حاصل ہوتے ہی اسے طلبا کو ڈگریاں دینے کا اختیار مل جائے گا۔ اس کے علاوہ طلبا اب یہاں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے اور وزارت قانون نے اس سلسلہ میں ایک بل کا شروعاتی خاکہ بھی تیار کرلیا ہے۔ اب ا سے متعلقہ وزارتوں کو بھیجا جائے گا جن کے ریمارکس کے بعد مجوزہ بل کی حتمی شکل تیار ہوجائے گی اور اسے کابینہ کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری ملتے ہی اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

این سی ای آر ٹی کو جلد ہی ملے گا ڈگری دینے کا اختیار ، یہاں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کرسکیں گے طلبہ

علامتی تصویر

مسٹر سیناپتی نے امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اگر یہ بل پیش نہیں کیا جاسکا تو آئندہ بر بجٹ سیشن میں اسے ضرور پیش کردیا جائے گا اور آئندہ تعلیمی سال سے طلبا کو ڈگریاں ملنے کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اہمیت کے حامل ادارہ کا درجہ ملنے سے این سی ای آر ٹی کا معیار بھی بڑھ جائے گا کیونکہ فی الحال اس کے علاقائی اداروں کو ریاستوں کی یونیورسٹیوں سے جوڑا گیا ہے ۔ اس وجہ سے اسے اب تک متوقع معیار حاصل نہیں ہوا ہے اور نئی طرح کے پروگرام بھی شروع نہیں ہوپارہے ہیں۔

مسٹر سینا پتی نے کہاکہ قومی اہمیت کے حامل ادارہ کا درجہ ملنے سے این سی ای آر ٹی میں ریسرچ کا کام مزید بہتر ہوسکے گا۔ یہ پوچھے جانے پر قومی اہمیت کے حامل ادارہ کا درجہ ملنے سے کیا اس کا سرکاری فنڈ بھی بڑھ جائے گا اور اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ ہوگا مسٹر سیناپتی نے کہاکہ اس سے ہمارے فنڈ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔ ابھی ہمیں انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت گرانٹ ملتی ہے اور فنڈ کی ہمیں کوئی کمئی نہیں ہے لیکن اگر مزید فنڈ کی ضرورت پڑی تو ہمیں لگتا ہے کہ فنڈ ضرور مل جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز