این سی پی کا ایم سی ڈی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

Mar 03, 2017 09:41 PM IST | Updated on: Mar 03, 2017 09:41 PM IST

نئی دہلی : تمام پارٹیوں کے ساتھ ایم سی ڈی الیکشن کی تیاریاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی شروع کردی ہے۔ این سی پی دہلی پردیش کے صدر رمیش گپتا نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت میں بتایاکہ پارٹی کارپوریشن انتخابات میں پوری طاقت کیساتھ سبھی 272سیٹوں پر لڑے گی ۔ رمیش گپتا نے نامہ نگارو ں سے بات چیت میں کہاکہ ہم نے پہلے مرحلہ کیلئے 40امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی نے بڑے پیمانہ پر ممبر سازی کی مہم چلائی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ جڑے ہیں اور انہوںنے پارٹی کیساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی ہے ۔ رمیش گپتا نے کہاکہ پارٹی کے پہلے سے ہی کارپوریشن میں نمائندے موجود ہیں اور اس بار پارٹی کی کوشش ہے کہ ان میں اضافہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگ جیت کر کارپوریشن پہونچیں ۔ انہوںنے اس موقع پر وجے شرما کو دہلی پردیش نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا میڈیا ایڈوائزر کا تقرری نامہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ہر طرح کے لوگوں کی ایک مضبوط ٹیم تیار کی ہے ۔

این سی پی کا ایم سی ڈی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

انہوںنے کہاکہ ہماری ایک ٹیم شوشل میڈیا پر بھی خصوصی توجہ دیے رہی ہے ہم سب لوگ زمین پر کام کرر ہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم زمین پر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور انہیں لوگوں کو ترجیح دیں گے جو زمین سے جڑے ہوئے ہیں ۔ رمیش گپتا نے کہاکہ سبھی لوگوں کو ان کی آبادی کے اعتبار سے ٹکٹ دیا جائیگا۔ رمیش گپتا نے کہاکہ پارٹی پیرا شوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دے گی صرف ایسے ہی لوگوں کو ہی ترجیحات دی جائیںگی جو پارٹی کے بنیادی رکن ہیں ۔ اس موقع پر پارٹی کے متعدد لیڈران موجود تھے جن میںنعیم انصاری اور کشم کے نام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز