عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح ، اردو رابطے سے بڑھ کر محبت کی زبان : ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

Mar 17, 2017 06:19 PM IST | Updated on: Mar 17, 2017 06:19 PM IST

نئی دہلی : اردو ایک طرف جہاں رابطے سے بڑھ کر محبت کی زبان ہے وہیں اس کی عام رسائی کا یہ عالم ہے کہ گاوں دیہات میں جہاں کے لوگ انگریزی کے عام الفاظ بھی نہیں سمجھ سکتے وہاں اردو میں بات کرنے والااپنی بات بہ آسانی سمجھ بھی سکتا ہے اور سمجھا بھی سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں قومی اردوکونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اردو کا اس ملک سے تہذیبی رشتہ ہے اور ان کی وزارت ہی نہیں موجودہ حکومت بھی اس کے فروغ کی پابند ہے۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھی اردو کی خدمت کرنے والے ملکی اور غیرملکی مہمانوں کو نیک تمنائیں پیش کیں۔

عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح ، اردو رابطے سے بڑھ کر محبت کی زبان : ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

قبل ازیں کونسل کے ڈائریکٹر ارتضی کریم نے بتایا کہ ہند و بیرون ہند اردو زبان و ادب‘‘ کے فروغ پر منعقدہ اس عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزیر مسٹر پرکاش جاویڈکر کرنے والے تھے لیکن انہیں ممبئی کا ناگزیر سفر کرنا پڑا۔ کونسل کے سربراہ نے وزیر موصوف سے اپنی گفتگو کے حوالے سے بتا یا کہ مسٹر جاوڈیکر نے ان سے کہا ہے کہ وہ تقریب کے افتتاح میں اپنی کچھ دیر کی موجودگی کی جگہ اب کانفرنس کے آخری دن اتوار کو سہ پہر ساڑھے تین بجے سے اردو کے نمائندوں کے ساتھ اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک وہ اردو کے فروغ کی کوششوں میں سرکاری اشتراک کے تعلق سے مطمئن نہیں ہو جاتے۔

ڈاکٹر ادت راج، سید اشرف، شمس الرحمان فاروقی اور پی انعامدار بھی شامل تقریب تھے۔ اس سہ روزہ پروگرام کا ورکنگ سیشن اسکوپ کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں کل اور پرسوں ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز