این ڈی تیواری کے دماغ پر فالج کا حملہ، اسپتال میں داخل، حالت نازک

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور اترپردیش و اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نرائن دت تیواری کےدماغ پر فالج کا حملہ ہوا ہے، جس کے بعد انہیں یہاں کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Sep 20, 2017 08:59 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 08:59 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نرائن دت تیواری کےدماغ پر فالج کا حملہ ہوا ہے، جس کے بعد انہیں یہاں کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی کے کنبہ کے ذرائع کے مطابق انہیں صبح برین اسٹروک ہوا۔ اس کے بعد انہیں میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم 91 سالہ مسٹر تیواری کی حالت پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔

این ڈی تیواری کے دماغ پر فالج کا حملہ، اسپتال میں داخل، حالت نازک

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم 91 سالہ مسٹر تیواری کی حالت پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز