نتن یاہو سے کانگریس نے بند کمرے میں کی تھی بات ، مگر سب کے سامنے ملیں گے مودی : ظفر سریش والا

سرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اپنے چھ روزہ دورہ پر اتوار کو ہندوستان پہنچے ۔ 15 سال بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ ہندوستان کا دورہ ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی کیلئے دہلی ، ممبئی اور احمد آباد میں خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

Jan 14, 2018 03:46 PM IST | Updated on: Jan 14, 2018 03:48 PM IST

نئی دہلی : اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اپنے چھ روزہ دورہ پر اتوار کو ہندوستان پہنچے ۔ 15 سال بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ ہندوستان کا دورہ ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی کیلئے دہلی ، ممبئی اور احمد آباد میں خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے ائیر پورٹ جاکر خود نتن یاہو کا استقبال کیا ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے ہندوستان کی اس قدم کی تعریف کی ہے ۔ سریشوالا کے مطابق ہندوستان نے آخر کار ویسٹ ایشیا پالیسی پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ظفر سریش والا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کانگریس اور وزیر اعظم مودی کے انداز میں کافی فرق ہے ۔ کانگریس نے نتن یاہو کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت کی تھی ، لیکن وزیر اعظم مودی سب کے سامنے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

نتن یاہو سے کانگریس نے بند کمرے میں کی تھی بات ، مگر سب کے سامنے ملیں گے مودی : ظفر سریش والا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطین کو لے کر اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کا دورہ کرکے اس سمت میں پہلا قدم بڑھادیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز