نیوز 18 رائزنگ انڈیا:ایک منچ پر ہوں گے پی ایم مودی سے لیکرتمام وزرائے اعلیٰ اور فلمی ستارے

ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 "رائزنگ انڈیا سمٹ"کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس سمٹ کا انعقاد 16 اور 17 مارچ کو دہلی کے ہوٹل تاج میں ہوگا۔

Mar 13, 2018 03:51 PM IST | Updated on: Mar 13, 2018 08:37 PM IST

نئی دہلی۔ ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 "رائزنگ انڈیا سمٹ"کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس سمٹ کا انعقاد 16 اور 17 مارچ کو دہلی کے ہوٹل تاج میں ہوگا۔ اس پروگرام میں ملک کے قدآور لیڈر وں کے ساتھ ساتھ دنیا کی کئی مشہور ہستیاں بھی شرکت کریں گی۔پہلے دن پی ایم نریندر مودی اسپیکر ہوں گے۔ سمٹ کے ذریعے سیاست ،بزنس، انتظامیہ،آرٹسٹ اور تعلیمی شعبہ کے قومی  اور بین الاقوامی قد آور لیڈروں کو ایک چھت کے نیچے لایاجائیگا۔

پی ایم مودی کے علاوہ گبون کے صدر علی بانگو اونڈیمبا،وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ،مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی،وزیر  ریل پیوش گوئل، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری پروگرام میں شرکت کریں گے۔

نیوز 18 رائزنگ انڈیا:ایک منچ پر ہوں گے پی ایم مودی سے لیکرتمام وزرائے اعلیٰ اور فلمی ستارے

رائزنگ انڈیا،نیٹورک 18کے ذریعے منعقد رائزنگ سیریز کا اہم منظر ہے۔

Loading...

سمٹ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی حصہ لیں گے جن میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ ،راجستھان کی سی ایم وسندھرا راجے،مدھیہ پردیش کے سی ایم شیو راج چوہان اور پنجاب  کے سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ ،مہا راشٹر کے سی ایم دیوندر فڑنویس،بہار کے سی ایم نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے سی ایم این چندر بابو نائیڈو وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات پال کرگ مین ،چندا کوچر،اندرا نوئی،جان چیمبرس،ایل این متل ،نندن نیلے کنی،اجے بانگا،وجے شیکھر شرما،این چندر شیکھرن ،ادے کوٹک،انل اگروال،کمار منگلم بڑلا اور سنجیو گوئنکا جیسے موثر اسپیکر اپنے نقطہ نظر پیش کریں گے۔

Rising_India_Summit2

فلمی دنیا سے جڑی کئی ہستیاں بھی سمٹ میں شرکت کریں گی۔ ان میں امیتابھ بچن،شاہ رخ خان،رنبیر سنگھ،عالیہ بھٹ،ایکتا کپور،کھیل کی دنیا سے سچن تندولکر ،راہل دراوڑ،سوربھ گانگولی اور پرتھوی شا موجود رہیں گے۔ ان کے علاوہ سیاستداں میں ششی تھرور ،شیام شرن،نروپما راؤ اور کنول سبل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اختتام سابق صدر پرنب مکھرجی کریں گے۔

سمٹ کا مقصد قومی اور  بین الاقوامی قد آور لیڈروں کو ایک منچ پر لانا ہے۔ ملک بھر میں نئے مقصد اور ترقی کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا انعقاد ہو رہا ہے۔اس کے ذریعے ملک اور دنیا کے کئی مخصوص لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ ہندستان ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔70 سال پہلے شروع ہوا یہ سفر رفتہ۔رفتہ اپنی منزل کی جانب پہنچ رہا ہے۔ دنیا کے نقشہ پر ہندستان کی مضبوط تصویر ظاہر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

Rising_India_Summit3

سمٹ کے بارے میں نیٹ ورک 18 کے صدر اویناش کول نے بتایا  "رائزنگ انڈیا،نیٹ ورک ن18کے ذریعے منعقد رائزنگ سیریز کی ایک شاندار شکل ہے۔ یوپی،بہار،راجستھان،مدھیہ پردیش،،مغربی بنگال،کرناٹک،اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں رائزنگ سیریز کا انعقاد ہوا ہے۔ ان میں سبھی وزرائے اعلی اور پالیسی سازوں نے حصہ لیا تھا"۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز