جیو پرائم صارفین کیلئے تین طرح کے کیش بیک آفر ، جانیں ، کتنے کے ریچارج پر ملے گا کتنا پیسہ واپس

ریلائنس جیو نے اپنے پرائم گاہکوں کو 399 روپے یا اس سے زائد کے ہر ری چارج پر تین طرح کے کیش بیک دینے کا اعلان کیا ہے جن کی کل زائداز رقم 2599 روپے ہوگی۔

Nov 09, 2017 09:55 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 09:58 PM IST

نئی دہلی : ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی ریلائنس جیو نے اپنے پرائم گاہکوں کو 399 روپے یا اس سے زائد کے ہر ری چارج پر تین طرح کے کیش بیک دینے کا اعلان کیا ہے جن کی کل زائداز رقم 2599 روپے ہوگی۔ کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ 399 روپے یا اس سے زیادہ کے ہر ری چارج پر گاہکوں کو 50 روپے کے آٹھ واؤچر کیش بیک کے طور پر’مائی جیو‘ میں دیئے جائیں گے۔

اگر گاہک پے ٹی ایم، امیزون پے، فری چارج، موبک وک، فون پے، اور ایکسس پے جیسے شراکت دار ای والٹ کمپنیوں سے ری چارج کراتا ہے تو اسے 300 روپے کا کیش بیک ملے گا جو اس کے ای والٹ میں آجائے گا۔

جیو پرائم صارفین کیلئے تین طرح کے کیش بیک آفر ، جانیں ، کتنے کے ریچارج پر ملے گا کتنا پیسہ واپس

تیسرے کیش بیک کا آفر شاپنگ پر دیا گیا ہے ۔ ایزی ڈاٹ کام پر 1500 روپے کی خریداری کرتا ہے تو اسے 399 روپے کا ایزی او واوچر ملے گا۔ یاترا ڈاٹ کام پر آنے جانے کا گھریلو ٹکٹ بک کرنے پر جیو پرائم گاہکوں کو ایک ہزار روپے اور ایک طرف کا ٹکٹ کرانے پر 500 روپے کا کیش بیک ملے گا۔ریلائنس ٹرینڈس ڈاٹ کام پر 1،999 روپے یا اس سے زیادہ کی خریداری پر اسے 500 روپے کا کیش بیک دیا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز