دلی: 7 دنوں میں دوسرا حادثہ، جموں۔ نئی دلی راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری

Sep 14, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 12:20 PM IST

نئی دہلی۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج صبح جموں - نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس 12426 کا آخری ڈبہ پٹری سے اترگیا۔ اس حادثے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر نیرج شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ صبح چھ بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 15 پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جموں۔ نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کا آخری ڈبہ (پاور کوچ) پٹری سے اتر گیا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

دلی: 7 دنوں میں دوسرا حادثہ، جموں۔ نئی دلی راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز