اگلے ہفتہ سے نئے لباس میں نظرآئیں گے بی ایچ یو کے سیکورٹی گارڈ

کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سیکورٹی گارڈ آئندہ ہفتے سے نئے رنگ کی وردی میں نظر آئیں گے۔

Sep 29, 2017 05:32 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 05:32 PM IST

وارانسی: کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سیکورٹی گارڈ آئندہ ہفتے سے نئے رنگ کی وردی میں نظر آئیں گے۔ یونیورسٹی کے نئی چیف پراکٹر آفیسر رویانا سنگھ نے آج اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ عدالتی حکم کے مدنظر سیکورٹی گارڈ کی وردی کا رنگ بدل دیا گیا ہے۔ اگلے تین چاردنوں بعد وہ گہرے سلیٹی رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی قمیض میں ملبوس ہوں گے۔

دراصل بی ایچ یو میں 23 ستمبر کی رات طالبات پر لاٹھی چارج کے واقعہ کے بعد اترپردیش کی وارانسی پولیس نے یونیورسٹی انتظامیہ کو 26 ستمبر کی شام پانچ بجے تک پولیس جیسی وردی نہ پہننے کی ہدایت کی تھی۔ اسی کے ساتھ اس کے استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کی وراننگ دی تھی۔ اسی بنیاد پر سیکورٹی گارڈ عام پوشاک میں ڈیوٹی کررہے ہیں۔

اگلے ہفتہ سے نئے لباس میں نظرآئیں گے بی ایچ یو کے سیکورٹی گارڈ

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آر کے بھاردواج کا دعوی ہے کہ یونیورسٹی پراکٹوریل سیکورٹی گارڈ پولیس جیسی پوشاک پہن کر طالب علموں اور عوام سے بدسلوکی کررہے تھے۔ جس سے اترپردیش پولیس کی شبیہ خراب ہورہی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز