کیجریوال سرکار کی نئی پہل ، اب دہلی میں بیڈ یا ویٹنی لیٹر کی کمی کا بہانہ نہیں بنا پائیں گے اسپتال

Sep 25, 2017 10:42 AM IST | Updated on: Sep 25, 2017 10:42 AM IST

نئی دہلی : دہلی کی کیجریوال سرکار نے ایک نئی پہل شروع کی ہے ۔ اسپتال میں بستر یا ویٹنی لیٹر کیلئے مریض اور ان کے اہل خانہ کو اب بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ کسی ایک اسپتال میں پہنچنے پر ساری جانکاری وہیں سے مل جائے گی۔ سرکار نے اسپتال انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو بستریا ویٹنی لیٹر خالہ نہ ہونے کی بات کہہ کر لوٹائیں نہیں ۔ اگر آپ کے اسپتال میں بستر یا ویٹنی لیٹر خالی نہیں ہے تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ مریض کو بتائیں گے کہ قریب میں واقع کس دوسرے اسپتال میں بستر اور ویٹنی لیٹر خالی ہے۔

حکومت نے یہ قدم ہائی کورٹ کے تبصرہ کے بعد اٹھایا ہے ۔ حال ہی میں ایک نوزائیدہ کی صرف اس وجہ سے موت ہوگئی تھی کہ اسے کسی بھی اسپتال میں ویٹنی لیٹر خالی نہیں ملا تھا۔ نوزائیدہ کے والدین ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال بھٹکتے رہے تھے ، لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور نوزائیدہ علاج نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

کیجریوال سرکار کی نئی پہل ، اب دہلی میں بیڈ یا ویٹنی لیٹر کی کمی کا بہانہ نہیں بنا پائیں گے اسپتال

وزیر اعلی اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اسپتال انتظامیہ مریض کے اہل خانہ کو یہ معلومات فراہم نہیں کرتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز