اے ایم یو کےنئے وائس چانسلر طارق منصور ہیں سادگی پسند ، عہدہ سنبھالنے کیلئے بگھی سے جانے کی تجویز کی مسترد

May 08, 2017 08:31 PM IST | Updated on: May 08, 2017 08:31 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 41 ویں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے جا رہے پروفیسر طارق منصور نے واضح کر دیا ہے کہ وہ چمک دمک کی دنیا سے دور رہیں گے۔ ان کا مقصد یونیورسٹی کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے لئے بگھی سے جانے کی رائیڈنگ کلب کے کپتان کی تجویز کو بھی ٹھکرا دیا۔

خیال رہے کہ طارق منصور 16 مئی کو وائس چانسلر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔ جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر طارق منصور کو اے ایم یو کا نیا وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔ صدر پرنب مکھرجی نے ان کے نام پر مہر لگائی۔

اے ایم یو کےنئے وائس چانسلر طارق منصور ہیں سادگی پسند ، عہدہ سنبھالنے کیلئے بگھی سے جانے کی تجویز کی مسترد

پرفیسر طارق منصور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے سرجری کے سیکشن میں پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ستمبر 2013 سے کالج کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ پروفیسر طارق منصور 2005 سے 2008 تک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے صدر بھی رہے اور اے ایم یو کی ایگزیکٹو کونسل کے دو مدت کار میں رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پرو فیسر طارق منصور نے یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے سکریٹری کے طور پر یونیورسٹی میں کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز