ووٹر بیداری مہم کا اثر: دلہن رخصتی سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچی

بریلی۔ اترپردیش میں بریلی کینٹ اسمبلی حلقہ میں رخصت ہونے سے پہلے دلہن نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر لوگوں کو چونکا دیا۔

Feb 15, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Feb 15, 2017 01:29 PM IST

بریلی۔  اترپردیش میں بریلی کینٹ اسمبلی حلقہ میں رخصت ہونے سے پہلے دلہن نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر لوگوں کو چونکا دیا۔ بریلی ضلع کے کینٹ اسمبلی حلقہ میں آج صبح دلہن نشا گنگوار سجی دھجي گاڑی میں اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے صدر تحصیل پولنگ ا سٹیشن پر پہنچی تو وہاں تعینات تمام ملازمین حیرت میں پڑ گئے۔ پولنگ اسٹیشن کے ملازمین نے دلہن کا استقبال کیا۔

ووٹروں اور پولنگ عملے نے اس کی تعریف کی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ عملے نے دلہن کی مدد بھی کی ۔ سماجی اداروں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے چلائی گئی  ووٹر بیداری مہم کا اثر ووٹنگ کے دوران دکھائی دے رہا ہے۔

ووٹر بیداری مہم کا اثر: دلہن رخصتی سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچی

رخصتی سے قبل نئی نویلی دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ووٹنگ میں لوگوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

newly wedded couple cast vote

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز