این آئی اے نے حرکت الحرب اسلام کے ایک رکن کو گرفتار کیا

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے داعش(آئی ایس) کے ایک ماڈيول حرکت الحرب ااسلام کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے

Jan 12, 2019 11:52 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 11:56 PM IST

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے داعش(آئی ایس) کے ایک ماڈيول حرکت الحرب ااسلام کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔ اس تنظیم پر دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں حملوں کی سازش کا الزام ہے.

این آئی اے نے ماڈيول کے رکن 24 سالہ محمد البصارکو جمعہ کی شام گرفتار کیا۔ ملزم غازی آباد کے ہاپوڑ میں جامعہ حسینہ ابوالحسن پپلیرا میں استاد ہے۔ اس گرفتاری کے بعد این آئی اے نے اتر پردیش پولیس کی مدد سے میرٹھ اور ہاپوڑ میں محمدالبصار کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ وہ گذشتہ مئی اور اگست میں ایک سازش کے سلسلے میں ایک اور ملزم افتخار ثاقب کے ساتھ جموں و کشمیر میں تین جگہوں پر گیا تھا۔

این آئی اے نے حرکت الحرب اسلام کے ایک رکن کو گرفتار کیا

این آئی اے نے کی گرفتاری: فائل فوٹو

ابصار کو یہاں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جانچ ایجنسی نے گزشتہ 4 جنوری کو بھی ایک اور رکن نعیم کو میرٹھ سے گرفتار کیا تھا۔

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز