کشمیر: حافظ سعید سے فنڈ لینے کے معاملہ میں گیلانی سے پوچھ گچھ کے لئے سرینگر پہنچی این آئی اے ٹیم

May 19, 2017 09:33 PM IST | Updated on: May 19, 2017 09:33 PM IST

نئی دہلی: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم جمعہ کو یہاں پہنچی ہے، جو علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے ساتھ ساتھ مشتبہ سرگرمیوں اور لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید سے پیسہ لینے میں شامل ہونے کے ملزم تین دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

جانچ ایجنسی نے گیلانی ، نعیم خان، فاروق احمد ڈار اور تحریک حریت کے غازی جاوید بابا کے خلاف ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔ نعیم کو ٹیلی ویژن پر ایک اسٹنگ آپریشن میں مبینہ طور پر پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں سے پیسہ لینے کی بات کا اعتراف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کشمیر: حافظ سعید سے فنڈ لینے کے معاملہ میں گیلانی سے پوچھ گچھ کے لئے سرینگر پہنچی این آئی اے ٹیم

این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کو وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اسکولوں اور دیگر سرکاری تنصیبات کو جلانے سمیت مشتبہ سرگرمیوں کے لئے پاکستان میں واقع لشکر طیبہ کے سربراہ سعید سے فنڈز مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے ایک ٹی وی رپورٹر اور وادی کشمیر میں سرگرمیاں چلا رہے علیحدگی پسند تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت کی ریکارڈنگ کے ساتھ ایک خبر کا نوٹس بھی لیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز