دلی میں نائجیریائی شہری کی پٹائی پر پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی

Oct 10, 2017 07:54 AM IST | Updated on: Oct 10, 2017 07:54 AM IST

نئی دہلی۔  دہلی میں ایک افریقی شہری کے ساتھ جان لیوا مارپیٹ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد دہلی پولیس نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ اسے متاثر کی جانب سے ایسی کوئی شکایت نہیں ملی تھی لیکن اب اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف مناسب کارروائی کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔ جنوبی دہلی کے ڈپٹی پولس کمشنر ایشور سنگھ نے کہا کہ پولیس کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ نائیجیریا شہری کی  بے رحمانہ طور پر پٹائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس اس شخص کے خلاف چوری کی شکایت ستمبر کو درج کرائی گئی تھی اور اس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وقت، اس نے کچھ نہیں بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ اب ویڈیو سامنے آیا ہے، کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دلی میں نائجیریائی شہری کی پٹائی پر پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی

ویڈیو میں، بعض لوگ نائجیریائی شہری کو ستون سے باندھ کر لاٹھی ڈنڈے سے پیٹتے نظر آ رہے ہیں ۔

ویڈیو میں، بعض لوگ نائجیریائی شہری کو ستون سے باندھ کر لاٹھی ڈنڈے سے پیٹتے نظر آ رہے ہیں ۔ یہ واقعہ مالویہ نگر علاقے کا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق نائجیریائی شہری نشے کی حالت میں کسی کے گھر چوري کرنے آیا تھا تبھی پکڑ لیا گیا اور پھر اس کی وحشیانہ پٹائی کی گئی اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز