سنگاپور کے پاسپورٹ پر لندن سے بروسلز کے لئے فرار ہوا نیرو مودی: رپورٹ

Jun 14, 2018 01:44 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 01:44 PM IST

پی این بی گھوٹالہ میں فرار ملزم نیرو مودی سنگاپور پاسپورٹ کے ذریعہ لندن سے بروسلز چلا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، نیرو مودی نے لندن میں سیاسی پناہ طلب کی تھی، لیکن میڈیا میں اس کی چرچا بڑھنے پر نیرو مودی کے بروسلز چلے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا میں چھپی رپورٹ کے مطابق، میڈیا میں خبر آنے کے بعد نیرو مودی منگل یا بدھ کو بروسلز چلا گیا۔ ایسا لندن میں سیاسی پناہ کی خبروں پر ہنگامہ کے بعد ہوا۔ کچھ دن پہلے آئی رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ نیرو مودی لندن میں سیاسی پناہ لینے والا ہے جس کے بعد ہندوستانی اعلیٰ کمان کو اس کے برطانیہ پہنچنے کا انتظار تھا۔ کیونکہ اس کے بعد برطانوی حکومت سے نیرو مودی کے وہاں ہونے کی تصدیق ہو جاتی۔

سنگاپور کے پاسپورٹ پر لندن سے بروسلز کے لئے فرار ہوا نیرو مودی: رپورٹ

نیرو مودی: فائل فوٹو۔

کہا جا رہا ہے کہ فرار نیرو مودی ہندوستانی پاسپورٹ سے نہیں بلکہ سنگاپور پاسپورٹ سے برطانیہ میں الگ الگ جگہ گھوم رہا ہے۔

ایک دن قبل ہی برطانوی حکومت نے نیرو مودی کے خلاف جاری ڈفیوزن نوٹس پر جواب دیا تھا۔ نیرو مودی 13،400 کروڑ روپئے کے پی این بی گھپلہ میں فرار ملزم ہے۔  معاملہ کی تحقیقات ابھی جاری ہے، لیکن فی الحال نیرو مودی کی لوکیشن کو لے کر کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز