سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش ہیں نربھیا کے والدین ، لیکن کہا : لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی

May 05, 2017 07:30 PM IST | Updated on: May 05, 2017 07:30 PM IST

نئی دہلی: نربھیا اجتماعی عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار رکھے جانے پروالدین نے اسے انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ پورے ملک کو انصاف ملا ہے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نربھیا کی ماں آشا دیوی اور والد بدری ناتھ سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک کو انصاف ملا ہے اور اس سے مستقبل کے لئے یہ پیغام جائے گا کہ کوئی بھی خواتین کے ساتھ ناانصافی کرے گا تو ایسی ہی سزا ملے گی۔ یہ مجرمانہ فطرت واے لوگوں کے لئے ایک سبق ہے ۔محترمہ آشا دیوں نے کہا کہ نابالغ کو سزا نہ ملنے کا انھیں دکھ رہیگا۔ انھوں نے کہا کہ قصورواروں کو پھانسی پر لٹكايے جانے تک وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گی اور آگے بھی لڑکیوں کے انصاف کے لئے کام کرتی رہیں گی۔

نربھیا کے والد بی این سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ عدالت نے ان کی آواز سنی اور انہیں اور ہر بیٹی کو انصاف ملا ہے۔ اس میں کچھ دیر ضرور لگی لیکن انہیں اب اس کی شکایت نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ قصورواروں کو جلد پھانسی دے دی جائے۔ سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں کیس کے چاروں قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش ہیں نربھیا کے والدین ، لیکن کہا : لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز